Published On: Wed, Dec 11th, 2013
Published in Category: Uncategorized

آصف باجوہ نے سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کے عہدے سے استعفی دے دیا

Share This
Tags

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ تک رسائی میں ناکامی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) کے سیکریٹری آصف باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف باجوہ نے اپنا استعفی پی ایچ ایف کے ایگزیکٹوو بورڈ کے اجلاس کے دوران دیا جس کی صدارت پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا نے کی، آصف باجوہ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ایسوسی ایٹ سیکریٹری رانا مجاہد کو نیا سیکریٹری پی ایچ ایف مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ نہیں کھیل سکے گی، قومی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کا آخری موقع ایشیا کپ میں کامیابی تھی تاہم قومی ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرسکی۔document.currentScript.parentNode.insertBefore(s, document.currentScript);