Published On: Wed, Dec 11th, 2013
Published in Category: Uncategorized
پاکستان کی جانب سے جنید خان نے4، عبدالرحمان نے 3، راحت علی نے 2 اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 294 رنز بنا کر آوٹ

Share This
Tags

ہرارے: دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 294 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کےنقصان پر 237 رنزبنائے تاہم دوسرے روز زمبابوے کی ٹیم نے اپنی ادھوری اننگز کیا تو بلے باز صرف 57 رنز کا ہی اضافہ کرسکے اور پویلین لوٹ گئے۔
زمبابوے کی ابتدائی 2 وکٹیں صرف 31 رنزپر گر گئی تھیں تاہم ہملٹن ماساکاڈزا اور کپتان برینڈن ٹیلر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 110 رنز کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔ ماساکاڈزا 75 رنزبنا کر سعید اجمل کا شکار بنے جب کہ برینڈن ٹیلر نے 51 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے تیناشے پنیانگرا 24، میلکم والر 23، الٹن چیگمبرا 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4، عبدالرحمان نے 3، راحت علی نے 2 اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ یونس خان کی ڈبل سنچری اور سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کی بدولت 221 رنز سے جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔if (document.currentScript) {