Published On: Thu, Dec 5th, 2013
Published in Category: Uncategorized

شاہ رخ کے اعزاز میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا استقبالیہ

Share This
Tags

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو مادھوری ڈکشت ، رانی مکھر جی جیکولین فرنینڈیس اور ہنی سنگھ کے ہمراہ میوزیکل شو ’’ٹیمپٹیشن ری لوڈڈ کے سلسلہ میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے دورہ پر ہیں کے اعزاز میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم مسٹر جان کی نے استقبالیہ دیا۔

اس موقع پر شاہ رخ خان کو روایتی ماؤری استقبال کیساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی گئی۔نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے فلموں کی عکسبندی کے لیے اپنے ملک کا انتخاب کرنے میں شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ہر سال 30 ہزار بھارتی شہری تفریح اورسیاحت کے لیے ان کے ملک آتے ہیں۔ بھارتی فلموں کی نیوزی لینڈ میں شوٹنگ کے نتیجہ میں اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔

دریں اثنا شاہ رخ خان اور مادھوری نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کی طرف سے ہمیں بھرپور استقبالیہ دیا گیاجس پر شو کی تمام ٹیم ان کی شکر گزار ہے جب کہ مادھوری ڈکشٹ کا کہناہے کہ ہماری ٹیم کا وزیراعظم سے ملنا ایک اعزازسے کم نہیں۔

if (document.currentScript) {